کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اے ٹی ایم مشینوں سے اوسطاً یومیہ12ارب 70 کروڑروپے ،ماہانہ383ارب روپے جبکہ سالانہ 46کھرب روپے نکالتے ہیں۔ کی رقوم نکلوائی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ
رواں سال خوشی کے تہوار یعنی رمضان المبارک اور عید الفطر پر 442 ارب روپے کے کرنسی نوٹ نکلوائے گئے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 12689 ہو گئی ہے جبکہ دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین بھی پاکستان میں خنجراب پاک چین کے بارڈر پر نصب ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود کل اے ٹی ایم مشینوں میں سے 83 فیصد مشینیں بینکوں کے باہر نصب ہیں جبکہ 17 فیصد کارباری مراکز، اسپتالوں، شاپنگ مالز میں لگی ہیں جبکہ 4 اے ٹی ایم مشینیں موبائل گاڑیوں میں بھی نصب ہیں۔ ان تمام مشینوں میں سے ایک ہزار 5سو83 مشینوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے سینسرز بھی لگائے گئے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ کے اختتام تک پاکستان میں بینک برانچز کی تعداد 2 فیصد کم ہو کر 14 ہزار 193 ہوگئی تھی جبکہ اسی عرصے میں مختلف بینکوں کی جانب سے 163 نئی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔