اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رینالٹ کمپنی نے اپنی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق فرنچ آٹو موبائل کمپنی رینالٹ نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، رینالٹ کمپنی کا اس مقصد کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک بھی متوقع ہے اور دونوں کمپنیوں میں اس سلسلے میں ایم او یو سائن کیا جائے گا۔ رینالٹ کمپنی پاکستان میں مینوفیکچرنل پلانٹ لگانے کی خواہش مند ہے اور اس کا مقصد پاکستان میں رینالٹ کمپنی کی گاڑیاں کم قیمت پر متعارف کرانا
ہے۔ یہ کمپنی اپنی گاڑیاں 2018ء تک پاکستان میں متعارف کرائے گی، ذرائع کا کہناہے کہ اس سلسلے میں کمپنی کراچی میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی جس میں 50 ہزار کے قریب گاڑیاں تیار ہو سکیں گی۔ اس کمپنی کی گاڑی رینالٹ ڈسٹر اپنے فیچرز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہے۔ اس کمپنی کے حکام نے پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں درپیش مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ہے، پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 15 لاکھ رکھے جانے کی امید ہے جبکہ اسی گاڑی کی قیمت انڈیا میں 10 لاکھ ہے۔