کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے اثرات نمایاں ہونے لگے ،ا سٹیٹ بینک کے مطابق دو سال کے دوران روپے کی گردش میں اوسط 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ کا نفاذ کیا ہوا عوام نے بینکوں سے لین دین کم کردیا ،
ا سٹیٹ بینک کے مطابق عوام نے بینک کھاتوں میں رقوم رکھنے سے گریز شروع کردیا، گزشتہ دو سال کے دوران روپے کی گردش میں اوسط 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل گزشتہ گیارہ برس میں روپے کی گردش اوسط 14 فیصد تھی۔