اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹویوٹا کرولا کمپنی نے اپنے دو ماڈلز پاکستان میں ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کرولا نے پاکستان میں اپنے دو ماڈلز GLIاور XLIکو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹویوٹا کرولا کمپنی نے 1300ccکرولا گاڑیوں کو سرے سے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور ان گاڑیوں کی جگہ نئی 1300ccگاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی۔
ٹیوٹا کرولا کی جانب سے یہ فیصلہ ہنڈا سٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور ٹویوٹا کرولا ہنڈا سٹی کے مدمقابل یارس یا وائیوس میں سے کوئی گاڑی سامنے لا سکتی ہے اور 2018میں ان دونوں گاڑیوں میں سے ایک کی لانچنگ تقریباََ پکی ہو چکی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق یارس اور وائیوس کو بیک وقت لانچ کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔