لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان 14سالوں میں دنیا سے تقریباً 480 ارب ڈالر کی مصنوعات بشمول کرایہ خرید چکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی 172 مہینوں سے مسلسل 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا سامان دنیا سے خرید رہے ہیں ، اگر اس کا موزانہ ایک سال کی درآمدات سے کیا جائے تو بارہ مہینوں میں پاکستانیوں نے اوسطاًہر ماہ 4 ارب 21 کروڑ ڈالر کا سامان درآمد کیا
۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 147 ارب ڈالر کی پیڑولیم مصنوعات، 67 ارب کی مشینری، 59 ارب کے کیمیکل، 34 ارب کی دھاتیں، 23 ارب کی پلاسٹک مصنوعات، 23 ارب ڈالر کا خوردنی تیل، 23 ارب کی زرعی مصنوعات اور 23 ارب روپے کی پاکستانیوں نے باہر سے گاڑیاں منگوائیں جبکہ 7 ارب روپے کھانے پینے کے سامان خریدنے پر بھی خرچ کیے۔