اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 300 درآمدی اشیا ءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ کاریں،موبائل فون،الیکٹرانک اور دیگر اشیا مہنگی ہونے کا امکان،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں 300 امپورٹڈ مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس
کے بعد کاریں، موبائل فون،شیمپو،ٹائلز ،ٹائر،درآمدی ریڈی میڈ کپڑوں،پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت وقفے وفقے سے ضرورت کی عام استعمال کی چیزوں پر ٹیکس لگاتی رہتی ہے ۔2017،18 کے بجٹ صرف 4 ماہ پہلے ہی پیش کیا گیاتھا اب پھر ٹیکسوں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔عوام کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔