جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا بحرالکاہل کے ٹاپ ٹین مستقبل کے شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا اہم شہر بھی شامل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی اور کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر کی انتھک محنت اور مضبوط عزم کے باعث کراچی شہر ایشیا بحرالکاہل میں بیرونی سرمایہ کاری حکمت عملی کے حوالے مرتب کی گئی ٹاپ ٹین مستقبل کے شہروں2017-18 کی فہرست میں ساتویں نمبر ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کاری پر سروے کے بہترین مرکز ایف ڈی آئی انٹیلی جنز کی جانب سے حال ہی میں جاری کیا گیا۔

ایک مشترکہ بیان میں سراج تیلی اور مفسر ملک نے کہا کراچی شہر نے ایشیا بحرالکاہل کے کئی نمایاں شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا بشمول جاپان کے شہر یوکوہاما، آسٹریلیا کے نیو کاسل اور جاپان کے اوساکا جو ایشیا بحرالکاہل میں بیرونی سرمایہ کاری حکمت عملی کے حوالے مرتب کی گئی ٹاپ ٹین 2017-18 کی فہرست میں بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ ایف ڈی آئی انٹیلی جنز کے سروے میں کراچی شہر ایشیا بحرالکاہل کی ٹاپ فائیو 2017-18 میں لاگت کی نسبت سودمند شہروں کی فہرست میں بھی چوتھے نمبر پر نمودار ہوا ہے۔انھوں نے ایف ڈی آئی انٹیلی جنز کو مستند معلومات فراہم کرنے پر کراچی چیمبر کے ریسرچ و ڈویلپمنٹ محکمے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کراچی شہر سے متعلق غلط تاثر کو ذائل کرنے میں مدد مل رہی ہے جو کے سی سی آئی کے لئے قابل ذکر کامیابی ہے کیونکہ کراچی چیمبر پچھلے کئی سالوں سے کراچی کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور اس شہر کو بیرونی سرمایہ کاری کے لحاظ سے صحیح منزل کے طور پر اجاگر کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرتا چلا آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایف ڈی آئی انٹیلی جنز سروے میں کے سی سی آئی نے پچھلے سال کراچی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پہلی بار حصہ لیا جس کے نتیجے میں ایشیا بحرالکاہل میں بیرونی سرمایہ کاری حکمت عملی کے حوالے مرتب کی گئی ٹاپ 15مستقبل کے شہروں 2015-16 کی فہرست میں کراچی چودہویں نمبر پر تھا

جس میں2017-18 میں واضع بہتری آئی اور یہ شہر اس سال ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کے سی سی آئی کراچی شہر کی قوتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے تفصیلی رائے دیتا رہا جس کی باعث ہمارے شہر کو اس سروے میں چُنا گیا جبکہ پچھلے سال ایف ڈی آئی انٹیلی جنز نے ایف ڈی آئی اسٹریٹجی ایوارڈز 2016میں کاٹیج انڈسٹری کے حوالے سے اس شہر کو ماہریت کے اعزاز سے نوازا جو کراچی چیمبر کو پیش کیا گیا۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ کراچی میں بڑھتی کاروباری سرگرمیوں کے باعث مستقبل میںیہ شہر ایسے کئی مزید اعلی درجات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…