کراچی(این این آئی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے مالیاتی اورتجارتی خسارے میں اضافے کو تشویش ناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کے پاکستان میں مقیم نمائندے طوخیر میرزاوی نے کہاکہ پاکستان کے معاشی منیجرز کو فوری طور ان مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان کو اب نئے پروگرام کی
ضرورت نہیں اور اس میں اندورنی اور بیرونی معاشی مسائل کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔ البتہ معیشت کو درپیش مسائل کوحل کرنے کے لیے فوری اور درست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کو آئی ایم ایف کی مدد کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تجارتی خسارے پر قابو پانا اور معاشی اصلاحات اس وقت پاکستان کی ضرورت ہیں۔