کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ، رپورٹ آج( پیر)وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی ،5جولائی کوانٹر بینک مارکیٹ میں 104 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالر اچانک 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا تھا،
اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی پر شدید الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کی تقرری اور روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں ایک ماہ اور دس روز کا وقت لگایا ہے اور اب یہ رپورٹ پیرکو وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائے گی ۔