منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

انٹرنیٹ نظام میں تعطل، ملکی معیشت کو ایک ارب کا نقصان

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)سعودی عرب میں عالمی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ نظام میں تعطل سے ابتدائی تخمینہ کے مطابق ایک ارب کا نقصان ہوا ۔ پی ٹی اے نے مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔ تین روز قبل انٹرنیٹ کیبل جو جدہ کے قریب کٹ گئی تھی سے پاکستان کو انٹرنیٹ فراہمی میں تعطل پید ا ہوا اور اس نظام سے منسلک ادارو ں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو متبادل ذرائع اور نظام سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی

تاہم رفتار کم ہونے سے پی آئی ا ے سمیت متعدد سرکاری و نجی اداروں کو مشکلات رہیں جس سے ملکی معیشت کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کانقصان پہنچا ۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے ۔ پی ٹی ا ے کے اعداد وشمار کے مطابق ڈی ایس ایل (DSL)صارفین کی تعداد 1527306، ایچ ایف سی کی تعداد 50571، وائی میکس کی تعداد 168511، ایف ٹی ٹی ایچ کی تعداد 48020، ای او ڈو کی تعداد 729625اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 42084032اور مجموعی تعداد 44608065ہے ۔پی ٹی ا ے چیئرمین اسماعیل شاہ نے دنیا کو بتایا کہ انٹرنیٹ میں تعطل سے ہونیوالے مالی نقصان کاتخمینہ لگایا جارہا ہے ۔پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذ یڈنٹ سکندرنقی کا کہنا تھا انٹرنیٹ نظام مکمل بحال ہوچکا ہے ، پی ٹی سی ایل کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ کیبل جس خطے اور ملک میں کٹتی ہے و ہ ملک نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے سعودی عرب نے مذکورہ کیبل ٹھیک کی ہے ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…