سنگا پور(آن لائن)ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کے نرخ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کے لئے 30 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 52.82 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی (امریکی تیل)کی سپلائی16سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.87 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکا کی طرف سے تیل کی پیداوار دینے والے ملک ونیزویلا پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان ہے۔یاد رہے کہ جون میں اوپیک کے آخری اجلاس کے انعقاد کے بعد سے خام تیل کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔