اسلا م آ با د (آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دھمکی کام کر گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں2روپے 74 پیسے کی کمی کے ساتھ 105روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108روپے 24پیسے تک پہنچ گئی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ کی بینک سی ای اوز سے ملاقات سے قبل ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ،کاروبار کے دوران انٹر
بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے 74پیسے کی کمی کے بعد اس کی قیمت 105روپے 50پیسے ریکارڈ کی گئی ۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کو برابری پر لانے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا ر ہے ہیں ، اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد ایسے ہیں جو روپے کی قیمت میں کمی کر کے اسے مصنوعی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔