اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے سیگریٹ نوشی کرنے ،پان چھالیاکھانے والوں پر بھی بجلیاں گرا دی گئیں ۔جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 2017-18کا بجٹ پیش کر تے ہوئے کہاکہ سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیاگیاہے ۔
اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ سگریٹ کی حوصلہ شکنی کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز ہے جو کہ 3فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔پان اور چھالیا کو بھی مہنگا کردیا گیا .سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیاگیاہے ۔