لاہور ( این این آئی) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے اشیاء خوردو نوش کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ، بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ چند کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق سپر کرنل نیا کی فی کلو قیمت 5روپے اضافے کے بعد 105سے بڑھ کر 110روپے ، پرانا سپر کرنل کی قیمت 5روپے اضافے کے بعد 115سے بڑھ کر 120روپے مقرر ، دال ماش
دھلی کی قیمت 10روپے اضافے کے بعد 165روپے سے بڑھ کر 175روپے ، دال ماش چھلکا کی قیمت 5روپے اضافے کے بعد 150سے بڑھ کر 155روپے مقرر ، دال مونگ دھلی کی قیمت پانچ روپے اضافے کے ساتھ 95روپے سے بڑھ کر 100روپے فی کلو اور دال مونگ چھلکے والی کی قیمت 105روپے برقرار رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ دال چنا باریک کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 115سے کم ہو کر 110روپے ، دال چنا موٹی کی قیمت 4روپے کمی کے بعد 120روپے مقرر کی گئی ،بیسن کی قیمت 4روپے کمی کے بعد 122روپے سے کم ہو کر 118روپے فی کلو مقرر ، چینی کی قیمت 4روپے کمی کے بعد 62روپے سے کم ہو کر 58روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ جبکہ دال مسور باریک کی قیمت 140روپے اور موٹی 90روپے نئی لسٹ میں برقرار ،باریک چنے کالے اور موٹے کی پہلے والی قیمت 105روپے برقرار ، سفید چنے موٹے کی قیمت 140روپے برقرار اور لال مرچ کی بھی پرانی قیمت 195فی کلو برقرار رکھی گئی ہے ۔ جبکہ دال مسور باریک کی قیمت 140روپے اور موٹی 90روپے نئی لسٹ میں برقرار ،باریک چنے کالے اور موٹے کی پہلے والی قیمت 105روپے برقرار ، سفید چنے موٹے کی قیمت 140روپے برقرار اور لال مرچ کی بھی پرانی قیمت 195فی کلو برقرار رکھی گئی ہے ۔چینی کی قیمت 4روپے کمی کے بعد 62روپے سے کم ہو کر 58روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔