بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن ،پاکستان اورچین معاہدہ طے پاگیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گوادر ماسٹر پلان سمیت اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں پاکستان اورچینی ریلوے کے مابین ایم ایل ون منصوبے اور اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کے کمرشل معاہدے سمیت

گوادر ایسٹ بے کی تعمیر اور گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے سعد رفیق اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیا پنگ نے وفود کی قیادت کی جبکہ گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر جی ڈی اے کے چیئرمین ثنا اللہ زہری اور سیکرٹری شہریار نے دستخط کئے۔ گوادر ایسٹ بے 6 رویہ شاہراہ ہوگی جس کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ہوگا، گوادر ایسٹ بے بندر گاہ کے ایک طرف سے شروع ہو کر دوسری جانب سے باہر جائے گی جس کے باعث بندرگاہ پر سامان کی نقل و حمل تیز ہو جائے گی۔تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ گوادر ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹی اور ایسٹ بے کی تعمیر کے معاہدے ترقی کی بنیاد بنیں گے، نئے معاہدوں سے بلوچستان اور ملک کی ترقی کی نئی راہ متعین ہو گی جبکہ ایسٹ بے کی تعمیر سے بندرگاہ مکمل آپریشن کے لیے تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین اسمارٹ سٹی گوادر کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جس سے سرمایہ کاری کی نئی فضا قائم ہوگی جس میں پوری دنیا دلچسپی لے رہی ہے جبکہ دشمن اسی لئے گوادر اور بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ تاریخ ساز ہے ، منصوبے سے چاروں صوبوں کے مسافروں کو فائدہ ہو گا ۔چین کے وزیرٹرانسپورٹ مسٹر لی نے کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی اوربتایاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں ہی مکمل ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…