میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں سوئٹزر لینڈ اوربرطانیہ کے بعد یورپی یونین کے سب سے ترقی یافتہ ملک جرمنی نے بھی اس بڑے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک میں جرمنی کی کئی کمپنیوں نے اس منصوبے میں شمولیت کااظہارکیاہے کہ وہ بھی اس منصوبے میں شرکت کرکے اپنے بزنس کوتوسیع دیناچاہتی ہیں ۔
جرمنی کے سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززکے چیمبرآف کامرس نے اس منصوبے میں شراکت کےلئے پاکستانی کمپنیوں کی فہرستیں مانگی ہیں تاکہ وہ بھی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کرسی پیک میں سرمایہ کاری کریں ۔جرمنی کی ان کمپنیوں کے سی پیک میں شامل ہونے سےوسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔جبکہ ان ممالک میں پاکستانیوں کوبھی آسانیاں پیداہونگی ۔