لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی بجٹ 20117-18میں پنجاب حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 20فیصد اضافہ جبکہ پینشن میں 20سے 30فیصدتک اضافے کی تجویزدی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کےلئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے اورمختلف محکموں سے اس حوالے سے تجاویزمانگی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابجٹ وفاقی وبجٹ کے بعد پیش کیاجائے گااورآئندہ انتخابات کومدنظررکھتے ہوئے ملازمین اورریٹائرڈملازمین کی تنخواہوں اورپینشنوں میں اضافے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مدمیں بھی نمایاں اضافہ کئے جانے کاامکان ظاہرکیاجارہاہےتاکہ عام انتخابات سے قبل مختلف علاقوں میں کئے جانے والے اعلانات کےلئے رقوم کی فراہمی میں آسانی رہے ۔