اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو فیصد ہوجائے گی ،عالمی بینک نے عالمی معیشت سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دئیے، آئندہ سال پاکستانی معیشت میں مزید بہتری کی پیشگوئی بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے رواں سال کی پہلی گلوبل اکنامک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی معاشری شرح نمو کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشری شرح نمو رواں سال پانچ اعشائیہ دو فیصد ہو جائے گی جبکہ سال 2018 اور19 میں معاشی شرح نمو بڑھ کر ساڑھے پانچ اور پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادری راہدای معاشی ترقی میں اضافے کا باعث بنے گی، منصوبے سے تعمیرات اور صنعتی شعبے مزید ترقی کرے گا۔