اسلام آباد (این این آئی) آیف بی آر نے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کیلئے پلان مرتب کرلیا ٗہدف پورا کرنے کے لئے1260 ارب روپے ٹیکس وصولی کرنی ہے۔ممبر آپریشن کے مطابق ٹیکس دینے والے کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ٗجو ٹیکس نہیں دیتا اس کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائیگا ۔کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں ایف بی آر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن رحمت اللہ وزیرکی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں بتایا گیا کہ
مارچ 2017 میں 346 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے۔ایف بی آر حکام نے گفتگو میں کہا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں ہدف کا 65 فیصد 2361 ارب روپے ٹیکس وصولی کر لی ہے ۔ممبر ان لینڈ آپریشن نے کہا مالی سال بجٹ کا 3621 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیں گے ٗرواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1260 ارب روپے ٹیکس وصولی کرنا ہے،ایک لاکھ انفرادی اور 21 ہزار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی