اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کی کامیابی کے دنیابھرمیں چرچے ہیں جبکہ کرکٹ کےاس اہم ایونٹ کے انعقاد کوصرف ایک سال ہی ہواہے ۔پاکستان سپرلیگ کے ڈائریکٹرعارف حبیب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کا انعقاد گزشتہ سال کیاگیا تھااوراب اس کوایک سال مکمل ہوگیاہے اور اس کے بعد پی ایس ایل ٹوکافائنل بھی لاہورمیں کامیابی کے ساتھ ہوچکاہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان سپرلیگ کے
آغازسے اب تک اس کی مارکیٹ ویلیو30کروڑڈالرزتک پہنچ چکی ہے اوراگراس کے مزید ایونٹس کاانعقاد کیاگیاتویہ ویلیوموجودہ ویلیوسے پانچ گنازیادہ ہوسکتی ہے ۔عارف حبیب نے کہاکہ لاہورمیں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے دنیامیں سرمایہ کاروں کوایک مثبت اورواضح پیغام ملاہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سرمایہ کاری کے لئے بہترہے اوراس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔