پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چین اور پاکستان کے درمیان پاکستان میں بڑے ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ،انتہائی مشکل کام ہیں لیکن پوراکریں گے،چینی کمپنی کا اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں ایک بڑے ہائیڈرو پاور کیلئے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، یہ ایک ایسا تعاون کے ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے زائد گنجائش کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرنے والی دونوں چینی کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، چین کی بجلی کی اہم کمپنی چائنا گی جوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی )

پاکستان میں گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑے پراجیکٹ داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے حتمی مرحلے میں اہم سول کام کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت کا تخمینہ 4.2بلین ڈالر لگایا گیا ہے اور اس سے چار سے پانچ برسوں میں 2160میگاواٹ (ایم ڈبلیو ) بجلی پیدا ہو سکے گی ، یہ منصوبہ اسلام آباد سے 345کلومیٹر دور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی ) کے داسو قصبہ کے قریب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا ۔قبل ازیں چین کی تھری گارجز کارپوریشن نے جنوری 2016ء میں 720میگاواٹ کروٹ پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ، چینی کمپنیاں جنوبی پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کررہی ہیں ، اس کے علاوہ کراچی کے قریب ایک جوہری بجلی گھر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ، اس منصوبے سے پاکستانی حکومت کو 2018ء کے اوائل میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔سی جی جی سی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کا شمار تعمیر کئے جانیوالے انتہائی مشکل ہائیڈروپاور سٹیشنوں میں ہو گا اور اس کی پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش اور سرمایہ کاری ہو گی ، اس سے بجلی کی مقامی قلت کے خاتمے کا بھی خاتمہ ہو گا اور روزگار کے بڑی تعداد میں مواقع پیدا ہوں گے ۔نیوز پوٹل People.com.cnکے مطابق توقع ہے کہ اس منصوبے سے مقامی آبادی کیلئے 8ہزار روزگار

کے مواقع پیدا ہونگے ، چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعہ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو جو یو رونگ نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ روز گار کے یہ مواقع غیر ترقیافتہ نسلی علاقے کو میسر ہونگے ۔جو یو نے چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ جب عوام چینی بلڈرز کی مدد سے خوشحالی کی راہ پر قدم رکھیں گے تو ان میں چین کے بارے میں خوش کن احساس پیدا ہو گا

جس سے چین اور پاکستان کے درمیان آہنی پردے والے تعلقات کے بارے میں دوہری یقین دہانی پیدا ہو گی ،داسو پراجیکٹ بیلٹ و روڈ منصوبے کے حصے چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، پاکستان کی میڈیا اطلاعات کے مطابق سی پیک پر مجموعی سرمایہ کاری کا اندازہ 46ملین ڈالر ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…