بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے کمائی کا نیا ذریعہ ڈھونڈ نکالا،عوام کیلئے 8کروڑ کے انعام کا اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ملکی قرضوں کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں‘ پاکستان اب بھی دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم مقروض ہے‘ پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہ وچکی ہے‘ وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کیا جارہا ہے‘

پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچ بڑی سٹاک مارکیٹوں میں شامل ہوچکی ہے ‘ عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں۔ جمعہ کو پریمیم پرائز بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چالیس ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر آٹھ کروڑ روپے کا انعام ہے پریمیئم انعامی بانڈ پر ہر چھ ماہ بعد منافع بھی دیا جائے گا۔ ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائز بانڈ بہت عرصے سے چل رہا ہے ماسوائے بنکوں کے ہر فرد اور کمپنی یہ بانڈ خرید سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے۔ عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں معاشی استحکام کے لئے مختلف اصلاحات اور اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چند روز میں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرے گا پاکستان او ای سی ڈی کے ایک سو چار کن ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ ملک میں ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات نہایت مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچت کی شرح کو بیس فیصد سے اوپر لے کر جانا ہوگا۔ وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کیا جارہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچ

بڑی سٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معیشت پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملکی قرضوں کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ پاکستان دنیا میں اب بھی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریمیم بانڈ کی خریداری پر صارف کو پرنٹ شدہ رسید جاری کی جائے گی۔ پریمیئم بانڈ میں سرمایہ کاری کے لئے کوئی حد اور مدت مقرر نہیں اس موقع پر وزیر خزانہ نے سٹیٹ بنک میں پریمیئم پرائز بانڈ کا اجراء بھی کیا جاری ہونے والے پریمیئم پرائز بانڈ کی مالیت چالیس ہزار روپے ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…