لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کینیڈا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے 2مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق اوٹاوا کینیڈا میں عالمی نمائش رواں سال 16اور17اگست کو منعقد ہو گی جس میں سپورٹس کی اشیاء، سرجیکل آلات ، بیڈ لینن،ریڈی میڈ گارمنٹس ، ہوزری مصنوعات اور فوڈ مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔
نمائش میں شرکت کے خواہشمند2مارچ تک درخواستیں جمع کر اسکتے ہیں۔ دریں اثناء ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ قطر میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر2017ء ‘‘ میں شرکت کیلئے 10 مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں تعمیرات، پی وی سی پائپ، سٹیل کے دروازے وغیرہ، ماربل، سرامکس سمیت دیگرتعمیراتی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش8تا 11مئی2017ء کو منعقد ہوگی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ قطر میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر2017ء ‘‘ میں شرکت کیلئے 10 مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں تعمیرات، پی وی سی پائپ، سٹیل کے دروازے وغیرہ، ماربل، سرامکس سمیت دیگرتعمیراتی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
عالمی تجارتی نمائش8تا 11مئی2017ء کو منعقد ہوگی اور اس حوالے سے مزید تفصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔