بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے بُرے دن شروع،عالمی معاشی اداروں نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارت میں نوٹوں کی بندش کے اثرات ابھی تک جاری ہیں، عالمی معاشی اداروں نے بھارتی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔عالمی ریٹنگز ایجنس موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں بھارتی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد تک گر جائے گی،

زیر غور عرصے سے پہلے بھارتی شرح نمو 7.1 فیصد تھی۔موڈیز کے مطابق بھارت میں نوٹوں کی بندش کے باعث معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے اور مستقبل قریب میں بھی بھارتی معیشت کے سست روی کا شکار رہنے کے خدشات ہیں۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ بھارتی معیشت میں ایک فیصد تک کی کمی متوقع ہے، نوٹوں کے باعث سسٹم میں سرمائے کی قلت رہی جو کہ معاشی شرح نمو کمی کا باعث بن رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں نریندر مودی کی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کا نعرہ لگا کر یک جنبشِ قلم کرنسی نوٹ تبدیل کردیے تھے جس کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر میں کمی آئی اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔موجودہ حکومت کے اس فیصلے نے بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام اپنی حکومت سے شدید نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…