ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انقلابی اقدام،پاکستانی کسانوں کی زندگی بدلتے کیلئے بھی چین میدان میں،کون سی ایسی چیز آنیوالی ہے کہ سب کچھ بدل جائیگا،زبردست انکشاف

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) ایک سینئر چینی اہلکار نے جمعرات کو یہاں کہا کہ چین زرعی شعبے میں جاری اپنے دوطرفہ تعاون کے مطابق گندم کی فصل کی زیادہ پیداوار کو فر وغ دینے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا ۔ بیجنگ زرعی و جنگلات سائنسز اکادمی ملک کے مختلف علاقوں حتیٰ کہ پاکستان میں کیڑوں کے قدرتی دشمنوں کو چھوڑ کر کیمیاوی کھاد اور کرم کش کے استعمال میں کمی کرنے کے طریقوں کو بہتر بنا نے پر کام

کررہی ہے ۔اکادمی کے ایک محقق جانگ فینگ ٹنگ کے مطابق گندم کی فصل کی نئی اپنائی جانیوالی قسم سے پیداوار میں 15فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے اور معمول کے مقابلے میں 30سے 50فیصد پانی کی بچت ہو سکتی ہے ، یہ مختلف ماحول اور زمینی آلات میں قابل عمل ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس سے استفادہ کیا گیا ہے ، اکادمی زرعی تحقیق اور جدیدیت کو مستحکم بنانے کے لئے مختلف طریقے رائج کررہی ہے۔میونسپل زرعی کمیشن نے کہا کہ بیجنگ میں ایک سو سے زائد زرعی تحقیقی مرکز ہیں جنہوں نے صنعت اور جدیدیت کے درمیان بہتر ادغام کیلئے بیجنگ میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ جدید اتحاد قائم کئے ہیں ، یہ ’’ سمارٹ زراعت ‘‘ نیٹ ورک بھی قائم کررہا ہے جس میں مویشیوں کی افزائش ، پراڈکٹ پروسیسنگ اور ایکوا کلچر پر مشتمل کاشت کاروں کیلئے 10ہزار کورسز کا ملٹی میڈیا ڈیٹا بیس شامل ہے ،بیجنگ میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ جدید اتحاد قائم کئے ہیں ، یہ ’’ سمارٹ زراعت ‘‘ نیٹ ورک بھی قائم کررہا ہے جس میں مویشیوں کی افزائش ، پراڈکٹ پروسیسنگ اور ایکوا کلچر پر مشتمل کاشت کاروں کیلئے 10ہزار کورسز کا ملٹی میڈیا ڈیٹا بیس شامل ہے ، دارالحکومت میں ایک زرعی مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت کاشتکاروں کو فصلوں کی آبپاشی اور زرخیزیت ، زمینی حالات اور آن لائن صلاح مشورے کے بارے میں معلومات بہم پہنچائی جائینگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…