اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں سوزوکی نے نئی گاڑی ویٹارا متعارف کرادی ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معروف کار ساز کمپنی نے ہلکی ترین ایس یو ویز سیریز کی نئی ویٹارا گاڑی پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔فورتھ جنریشن کی اس گاڑی کو پاکستانی موسم اور سڑکوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
اس نئی گاڑی ویٹارا جی ایل ایکس کی ابتدائی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جب کہ ویٹارا جی ایل پلس کی ابتدائی قیمت 34 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ویٹارا میں 1.6 لیٹر کا قدرتی طور پر ہوا کھینچنے والا انجن نصب ہے جس سے یہ 6000 آر پی ایم پر 18 بریک ہارس پاور کی توانائی پیدا کرتی ہے۔اس سے قبل یہ ہی گاڑی یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائی گئی ہے، جہاں اسے زبردست مقبولیت حاصل ہے۔صرف 1185 کلو وزن والی ویٹارا مارکیٹ میں موجود ہلکی ترین ایس یو ویز میں سے ہے، جس کی بدولت یہ گاڑی زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔