نیویارک(آن لائن)ایپل کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان ملک میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ امریکی کمپنی خطے میں اپنی موجودگی اور پیداوار بڑھانے کیلئے بھارت میں پلانٹ لگانے کی خواہشمند ہے۔گزشتہ ماہ بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں ایپل نے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بھارتی حکومت سے مراعات طلب کیں۔ ایپل کے نمائندوں کی بھارتی وزیر تجارت سے گزشتہ ہفتوں کے دوران ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ایپل کی جانب سے بھارت میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں سمارٹ فون کمپنی کی موجودگی میں اذضافہ ہوگا۔ بھارت میں ایپل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 5فیصد ہے۔#/s#
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں