ریاض(این ان آئی)سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء ملکی تاریخ میں کتنی بار ہوا ؟ جب نئے ڈیزائن شاہ سلمان کو پیش کیے گئے تو انہوں نے کیا کیا ؟سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز معدنی سکوں اور کاغذ کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کی ایک ایک کاپی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کی گئی۔
شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی کے گورنر ڈاکٹر احمد عبدالکریم الخلیفی، ڈپٹی گورنر عبدالعزیز صالح الفریح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء
13
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں