پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ ایکسائز نے دولہے کی اپلائیڈ فار سجی سجائی گاڑی روک لی دولہا نے مجبور ہو کر کیا کہا ؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ ایکسائز نے رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث دولہے کی اپلائیڈ فار اور سجی سجائی گاڑی بھی روک لی ،بعد میں منت سماجت سے خلاصی ہوئی ،محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہر بھر میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن،100سے زائد گاڑیاں بند ،سینکڑوں گاڑیاں کے چالان بھی کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹھوکر بیاز بیگ پر ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری محمد آصف کی نگر انی میں آپریشن ہوا جبکہ سگیاں پل پرای ٹی اواکرم شاد، اقبال روڈپرای ٹی اومحمد نعیم کی زیرنگرانی آپریشن کئے گئے۔والٹن روڈپرای ٹی اوراناقمرالحسن،لبرٹی چوک پرای ٹی اوملک اسلم نے آپریشن کی ۔
شہر بھر میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 100سے زائد گاڑیاں بند جبکہ سیکڑوں گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔ آپریشن کے دوران محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر بارات والی سجی سجائی کار کو روک لیا ، گاڑی میں دولہا اور اس کے اہل خانہ موجود تھے جو دلہن کو بیاہنے جا رہے تھے ۔محکمہ ایسائزحکام کا کہنا تھا کہ گاڑی رجسٹر نہیں ہے اس لیے سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دے سکتے جس پر دولہے نے فریاد کی کہ آج میری بارات ہے آج چھوڑ دیا جائے ۔
تاہم شادی کے فوری بعد گاڑی کو رجسٹر کرا لوں گا ۔
دولہے کے یقین دلانے کے بعد محکمہ ایکسائز کے افسران نے دولہے کی گاڑی کو چھوڑ دیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…