اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگی نہیں بلکہ سستی بجلی،خیبرپختونخوا حکومت نے بڑی پیشکش کردی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)صوبائی وزیر توانائی و برقیات اور تعلیم محمد عاطف خان نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کوخیبر پختونخوا کے مختلف شعبوں خصوصاً پن بجلی کے شعبے میں سر مایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ ہر قسم کے بیش بہا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار ہونے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔یہ دعوت انہوں نے پیر کے روز پشاور میں اطالوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ سیکرٹری توانائی نعیم خان اور سی ای او پیڈو اکبر ایو ب بھی موجود تھے۔

وفد کے ارکان کو انرجی اینڈ پاور سیکٹر میں سرکاری و نجی شعبے کے ذریعے جاری، نئے اور مجوزہ ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے کثیر مواقع کے بارے میں بتایا گیا۔وفد کے ارکان نے اس میں انتہائی دلچسپی لی اور مکمل آگاہی حاصل کرنے کے لئے سوالات بھی کئے جن کے انہیں مفصل جوابات دئیے گئے۔وزیر توانائی نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی سرکاری شعبے میں 514میگاواٹ کے منصوبوں کی نشاندہی کر چکی ہے جن میں سے 214میگاواٹ کے منصوبوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نجی شعبے کو بھی 2ارب ڈالرسرمایہ کاری کے 668میگاواٹ کے منصوبے آفر کئے گئے ہیں

جن کے لئے نجی شعبے کا رسپانس انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جن منصوبوں کی سائیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے اور فزیبلٹی بھی مکمل ہے انہیں اوپن بڈ کے ذریعے دیا جائے گا جبکہ سائیٹ کی نشاندہی اور فزیبلٹی کرنے والے کو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔عاطف خان نے کہا کہ انرجی اینڈ پاور سیکٹرمیں پاور پرافٹ پر زیرو کارپوریٹ ٹیکس ہے اور نجی شعبے میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبوشن کمپنی بھی بنائی جا سکتی ہے جسے حکومت پاکستان کی مکمل گارنٹی حاصل ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تھرمل کے مقابلے میں ہا ئیڈرو پاور بہت سستاہے اس لئے حکومت خیبر پختونخوا کی بھرپورتوجہ اس شعبے پر ہے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے پرکشش مراعات بھی آفر کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…