اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری کا آزمائشی قافلہ خیبر پختونخوا کے ذریعے ژوب پہنچ گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کا آزمائشی قافلہ خیبر پختو نخوا کے راستے بلوچستان کے ضلع ژوب پہنچ گیا ہے۔یہ کانوائے کوئٹہ سے ہوتا ہوا گوادر جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ژوب سے ڈی آئی خان تک عام ٹریفک کیلئے شاہراہ بلاک کردی گئی۔ کل یہ کانوائے سیکورٹی میں کوئٹہ سے گوادر تک جائے گا۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے پچاس کے قریب مزید کنٹینرز لکی مروت پہنچ گئے۔ کنٹینرز لکی مروت سے ڈی آئی خان کے راستے بلوچستان کے لیے روانہ ہو گئی کنٹینرز کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے اور روڈ کو یکطرفہ مکمل طور پر بند کیاگیا تھا۔کنٹینرز کی آمد پر ضلع پر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پانچ سو سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھی جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت دس افراد کے اکھٹا ہونے پر بھی پابندی عائد رہی ۔ سی پیک کنٹینرز لکی مروت سے ہوتے ہوئے ڈی آئی خان پہنچیں گے جہاں سے بلوچستان میں داخل ہوں گے۔ گذشتہ روز بھی سو کے قریب کنیٹنرز لکی مروت سے اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں رہے۔
سی پیک کا پہلا تجارتی قافلہ خیبر پختونخواہ سے کہاں پہنچ گیا ؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
7
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں