بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کی مشہور کمپنی پاکستان میں کونسی سستی گاڑیاں تیار کرنے جا رہی ہے؟ قیمت کیا ہوگی؟ بڑی خبر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ )دنیا کی معروف آٹو موبائل کمپنی رینالٹ کا پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ’’رینالٹ‘‘ پاکستان میں معیاری چھوٹی گاڑیاں تیار کرے گی۔ ابتدائی طور پر یہ کمپنی دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کراچی میں گندھارا نسان موٹرز کے تیارہ کردہ پلانٹ میں ایک شفٹ میں چھ ہزار گاڑیاں تیار کرے گی۔فرانس کی ایک معروف گاڑی ساز کمپنی “رینالٹ” نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور 2018ء سے وہ یہاں اس ساخت کی گاڑیاں کی تیاری شروع کرے گی۔پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ (بورڈ آف انویسٹمنٹ) کے سربراہ مفتاح اسماعیل کے حوالے سے شائع شدہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے گاڑیوں کی تیاری کے درخواست جمع کروائی تھی جس پر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی یورپی کار ساز کمپنی پاکستان میں کام شروع کرنے جا رہی ہے۔ابتدائی طور پر یہ کمپنی دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کراچی میں گندھارا نسان موٹرز کے تیارہ کردہ پلانٹ میں ایک شفٹ میں چھ ہزار گاڑیاں تیار کرے گی۔معروف زمانہ رینالٹ کی ساختہ گاڑیوں ایس یو وی اور کاریں دونوں ہی شامل ہیں اور پاکستان میں بھی یہ دونوں ہی تیار کی جائیں گی۔رینالٹ اور نسان کمپنی میں پہلے ہی 17 سال سے اشتراک جاری ہے۔ فرنچ کمپنی رینالٹ کو گاڑیوں کی پیداوار کی مناسبت سے 2013ء میں دنیا کی گیارہویں بڑی کمپنی قرار دیا گیا تھا۔ رینالٹ کی پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیاں سستی اور معیاری ہوں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ میں موجود گاڑیوں کی قیمت سے قدرے کم ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…