پی آئی اے،بڑے بحرا ن نے بالاخر سِر اُٹھالیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے کراچی ایئرپورٹ پر اچانک قومی فضائی کمپنی کو جیٹ فیول کی سپلائی بند کر دی ہے۔ فیول کی عدم فراہمی کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں جبکہ سندھ کابینہ کے وزراء بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے، کئی گھنٹوں کے بعد فیول کی سپلائی شروع ہونے کے بعد سکھر کے لئے پرواز روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی سپلائی بند کر دی۔ فیول کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا اور اندرون و بیرون ملک جانے والی بے شمار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافر اہل خانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر بے یار و مددگار بیٹھنے پر مجبور ہو گئے۔ پروازوں کی تاخیر کے باعث سندھ کے کئی وزراء بھی ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔سندھ کے وزراء ممتاز جاکھرانی، برہان چانڈیو، ناصر حسین شاہ اور محمد بخش مہر جبکہ ممبر قومی اسمبلی نواب وسان اور سردار علی محمد مہر سکھر جانے کے لئے کئی گھنٹے تک پرواز کی روانگی کا انتظار کرتے رہے، چار گھنٹے کی بندش کے بعد پی ایس او نے جیٹ فیول کی سپلائی بحال کر دی جسکے بعد سکھر کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…