اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کے لیے عالمی بینک کی اہم رپورٹ میں بہتر کاروباری ماحول سے متعلق رینکنگ میں تھوڑی سی بہتری آگئی ہے۔ کاروباری طبقے کیلئے قرضوں کے حصول میں آسانی لیکن لوڈشیڈنگ کا جن جان نہیں چھوڑ رہاہے۔عالمی بنک نے پاکستان کیلیے اہم رپورٹ جاری کردی ہے۔پاکستان کی بہتر کاروباری ماحول سے متعلق رینکنگ میں چار درجے بہتری آئی ہے۔ بنک کی رپورٹ کے مطابق بہترکاروباری ماحول میں پاکستان دنیا کے190 ممالک میں 144 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں جائیداد کی رجسٹریشن کے حصول میں آسانی ہوئی ہے جبکہ کراچی اور لاہور میں الیکٹرانک کسٹم ا آٹومیشن سسٹم کے سبب سرحد پار تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تیزی سے کاروباری ماحول میں بہتری لانے والے دس ممالک میں بھی شامل ہے۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ تجارتی تنازعات حل کرنے میں تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں