ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے کا نیا روپ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)نے اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لئے 8 نئے طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنی بین الاقوامی سروس کو بہتر بنانے کے لئے 8 نئے طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے اشتہارات بھی شائع کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیز پر لئے جانے والے طیاروں میں 4 طیارے ڈرائی اور 4 ویٹ لیز پر ہوں گے، ویٹ لیز پر لئے گئے طیارے 3 ماہ جب کہ ڈرائی لیز پرلئے گئے طیارے 6 سے 8 برس کے لئے حاصل کئے جائیں گے تاہم ویٹ لیز کی مدت میں اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔ ڈرائی لیز پر طیارے جون 2017 سے قبل حاصل کئے جائیں ہیں۔آٹھوں طیارے جدید سہولیات سے مزین اور زیادہ سے زیادہ 4 برس پرانے ہوں گے، لیز پر لئے جانے والے طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاسز ہوں گی اور ان طیاروں میں انٹرٹینمنٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی، طیاروں میں بزنس کلاس کے لئے فلیٹ بیڈ سیٹس کی شرط عائد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے رواں برس دسمبرسے جون 2017 تک نئے روٹس کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نئے روٹس میں اسپین اور جرمنی کے ممالک بھی شامل ہیں اور اسی دوران پی آئی اے کی پریمئیر سروس کو کراچی سے بھی شروع کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے مطابق چین کے لئے ہفتہ وار 3 پروازوں کی سروس میں بھی بہت جلد ہی ایک اور پرواز کا اضافہ کردیا جائے گا جب کہ اگلے مرحلے میں بنکاک کے لئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی، اس کے علاوہ بارسلونا کی پروازیں رواں برس 11 دسمبر سے شروع کردی جائیں گی۔پی آئی اے کریو جنوری 2017 میں جدت کے ساتھ نظر آئے گا،اس ضمن میں چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل اور چیف آپریٹنگ برنڈ ہلڈن برانڈ نے ڈائریکٹر کسٹمر اور پریمئر سروسز تبسم قادر کو کریو کو گرومنگ کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں کراچی ، لاہور اوراسلام آباد کے ٹریننگ سینٹرز میں میک آپ اور گرومنگ کے ماہرطارق امین اور ان کی ٹیم نے کریو کو گرومنگ کی تربیت دی ہے۔یاد رہے کہ طارق امین کا پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے روح رواں ہیں اور ان کا میک اپ، بالوں کے اسٹائل اور گرومنگ کا 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اس شعبہ میں ملکی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔یہ گرومنگ سیشنز مہینے میں دو بار پی آئی اے کے مختلف ٹریننگ سینٹرز میں منعقد کئے جائیں گے اور اس میں25 سے 50 کریو کو تربیت دی جائے گی۔ اس تربیت کے بعد کریو مکمل طور پر نئے اور جاذب نظر اسٹائل میں نظر آئیگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…