کراچی( آن لائن ) اٹالین ٹریڈ کمیشن نے 3 سال بعداپنا دفترپاکستان میں دوبارہ کھول لیا ہے جوکراچی میں قونصلیٹ کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے، معروف کاروباری شخصیت انجینئراے آر داؤدپوتا کی بطور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر آئی ٹی اے پاکستان کی حیثیت سے تقرری کردی گئی، ٹریڈکمیشن کا دفتردوبارہ کھولنے پرپاکستان اور اطالوی تاجروں نے خیرمقدم کیا ہے۔اس موقع پر اٹلی کے سفیر ڈاکٹراسٹیفانوپونٹیکورو نے کہا کہ کراچی میں ٹریڈ ایجنسی کا دفتر دوبارہ کھولنا اٹلی کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر2016 میں اٹلی کے نائب وزیربرائے تجارت 80 اطالوی تاجروں کے بڑے وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے جس کا انتظام اٹالین ٹریڈ ایجنسی نے ہی کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اٹالین ٹریڈ کمیشن دونوں ملکوں کی اقتصادی تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔ اٹلی کے قونصل جنرل گیانلوکا روباگوٹی نے کہا کہ اطالوی ٹریڈ مشن پاک اٹلی تجارت وکاروباری سرگرمیوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری



















































