کراچی(این این آئی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونے کی قیمتوںمیںکمی دیکھنے میںآئی ۔جمعرات کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1268ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار800روپے سے کم ہوکر50ہزار700روپے پرآگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار457روپے ہوگئی تاہم ایک تولہ چاندی کی قیمت730روپے پربرقراررہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں