پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام کی سب سے بڑی مشکل کا حل۔۔۔ حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کے 31 میں سے 16 منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جو ملک میں خوشحالی کے ایک باب میں اضافہ کا سبب بنے گا ۔اور اب ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بے فکر رہے ہماری حکومت نے 2030 تک بجلی کا انتظام کر لیا ہے۔اپٹما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ ہم ملک میں موجود انرجی کرائسز پر قابو پا لیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے باعث اب ملک میں توانائی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے اور عوام کو بجلی اور گیس دونوں مل رہے ہیں۔انھوں نے الزام لگایاکہ نریندر مودی اور رائے ونڈ مارچ والوں کا پیغام ایک ہی ہے ، ملک میں انتشار پھیلانا ، ہندوستان کے ساتھ مشرقی سرحد پر کشیدگی چل رہی ہے اور ایسے ماحول میں ملک کے اندر انتشار پھیلانے والوں کو عوام پہچانیں ، کیونکہ یہ سیاسی انتشار کا وقت نہیں اگر وہ اتنے ہی قابل ہیں تو پھر2018کے الیکشن میں مقابلہ کریں ، تاکہ سب کو پتہ چل جائے کہ عوام کے حق میں کون ہے اور عوام کس کو پسند کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے ، بھارت نے جنگی جنون کے ساتھ تجارت کو بھی گھسیٹ لیا ہے لیکن اس کا ذیادہ نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ،ہمیں اپنے ملک کا تحفظ کرنا آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…