اسلام آباد( این این آئی)پی آئی اے کے جیٹ فیول ریکارڈ کے اندراج میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں 61.48 ارب روپے کے فیول ریکارڈ کو مشکوک قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئر لائن کے فیول جیٹ ریکارڈ میں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے ایک ہی روٹ پر جیٹ فیول کے استعمال میں نمایاں فرق پایا گیا ہے۔ایک ہی روٹ پر پایا گیا فرق 501فیصد 302فیصداور 169 فیصد تک کا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے آڈیٹر جنرل کو مستند ریکارڈ فراہم کر نے سے انکار بھی کردیاہے،آڈیٹر جنرل نے قومی ایئرلائین کے طیاروں میں استعمال ہو نیوالے تیل کے ریکارڈ کے مشکوک قرار دیا ہے۔