اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 13پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 13پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی میں صارفین سے اضافی رقم وصول کی اور جولائی کے مہینے میں 10ارب 70کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے، جس پر مجموعی فیول لاگت46ارب روپے رہی اور بجلی کی پیدوارای لاگت 4روپے 35پیسے فی رہی اور صارفین سے 6روپے 49پیسے وصول کیے گئے،300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔
عوام کیلئے خوشخبری! حکومت نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
24
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں