منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی اربو ں کی دفا عی امداد روک دی گئی کس نے روکی اور کس کے کہنے پر روکی گئی ؟ جان کر آپ کو بھی شد ید غصہ آئے گا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے پاکستان کے لیے اتحادی اعانتی فنڈ کی مد میں دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم روک دی ۔امریکی محکمہ دفاع نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کے الزام میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کے 30 کروڑ ڈالر روک دیے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے وہ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے یہ رقم پاکستان کو مل سکتی تھی۔کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت 2002 سے ہی امریکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستان فوجی مدد کرتا رہا ہے۔یہ ایک طرح سے وہ رقم ہوتی ہے جو پاکستان کہتا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں خرچ کی ہے۔ 2015 میں اس بجٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی رقم طے ہوئی تھی لیکن کانگریس نے اسے جاری کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی کہ اس میں سے 30 کروڑ ڈالر تبھی جاری کیے جائیں جب سیکریٹری دفاع حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیں۔
پاکستان کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔محکمہ دفاع کے مطابق پاکستان نے شمالی وزیرستان میں کئی شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے لیکن حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان دونوں ہی پاکستان کے کئی علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب اوباما انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے پاکستان کو دی جانے فوجی امداد پر روک لگائی ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق 2015 کے بجٹ کے تحت ایک ارب ڈالر میں سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو دیے جا چکے ہیں لیکن باقی 30 کروڑ ڈالر اب دستیاب نہیں ہوں گے۔غور طلب ہے کہ 2016 کے لیے محکمہ دفاع نے پاکستان کے لیے طے بجٹ کو ایک ارب ڈالر سے کم کر کے 90 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔ساتھ ہی کانگریس نے اس بار شرط رکھی ہے کہ اس میں سے اب 35 کروڑ ڈالر کو روک لیا جائے جب تک کہ سیکریٹری دفاع یہ سرٹیفیکیٹ نہیں دے دیتے کہ حقانی نیٹ ورک اور دوسرے تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف ویسی کارروائی ہوئی ہے جیسا پاکستان دعویٰ کرتا رہا ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے پینٹاگان کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی اعانتی فنڈ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے طے کردہ مختلف اعانتوں میں سے ایک ہے۔ان کے بقول اتحادی اعانتی فنڈ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو جاری رکھنے میں معاون ہے جو کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔بیان کے مطابق پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سکیورٹی فورسز نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کیا ہے وہ دوبارہ ان کے کنٹرول میں نہ جا سکیں، وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے سینیئر ارکان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے دہشت گردوں سے صاف کروائے گئے علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں اور وہاں حاصل ہونے والی کامیابیوں بشمول امریکہ کی شراکت داری سے وہاں جاری ترقیاتی منصوبے بھی دیکھ چکے ہیں۔ان کے بقول پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں دیرپا سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانا نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ یہ رقم دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی مدد کرتی ہے اور امریکہ اور پاکستان دونوں کو اس کارروائی سے فائدہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے ایک بڑی کارروائی کی ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تہس نہس کیا گیا ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔انھوں نے حقانی نیٹ ورک کا ذکر نہیں کیا لیکن پاکستان کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔اس کے پہلے امریکہ نے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد پر روک لگا دی تھی۔ایسا سمجھا جارہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کشیدگی بڑھے گی۔اس کے پہلے امریکہ نے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد پر روک لگا دی تھی۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کا یہ فیصلہ پاکستانی فوج کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ برسوں سے اس رقم کو اپنے بجٹ کا حصہ سمجھتے آئے ہیں۔محکمہ دفاع کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت سب سے زیادہ امداد اب تک پاکستان کو دی گئی ہے اور 2002 سے اب تک اسے 14 ارب ڈالر دیے جا چکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…