کراچی(این این آئی) پی آئی اے کے جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے معاملہ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹرائر ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق کلیئرنس کے بغیر تعیناتی قومی ایوی ایشن پالیسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تعیناتی کے بعد سے کلیئرنس کے بارے میں آگاہ نہ کیے جانے کی بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔مراسلہ کے مطابق جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ اصل صورتحال واضح کی جائے۔ درکار کلیئرنس کے لیے اب تک کی گئی کارروائی سے فوری آگاہ کیا جائے اور کلیئرنس کے لیے جاری تمام کارروائی سے بھی سی اے اے کو آگاہ رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق جرمن سربراہ کی تعیناتی کو 2 اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا تھا لیکن صرف ایک ادارے کی کلیئرنس پر فروری 2016 میں ہلڈن برینڈ کو جوائن کروا دیا گیا۔ دوسرے ادارے کی جانب سے تاحال کلیئرنس جاری نہیں کی گئی۔
پی آئی اے کاجرمن سربراہ ،سیکیورٹی کلیئرنس کے معاملہ پر تنازعہ کھڑا ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری















































