اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے جون کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمت2روپے33پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دے دی،نیپرا 28جولائی کو درخواست کی منظوری دے گا،قیمتیں سستی ہونے سے صارفین کو 15ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ہفتہ کو نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے جون کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے درخواست کی ہے،تقسیم کار کمپنیوں نے جون میں2روپے 33فی یونٹ اضافی وصولی کی، ،جون میں بجلی کی لاگت4روپے48پیسے فی یونٹ رہی،تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین نے6روپے 82پیسے فی یونٹ وصول کی۔حکام کے مطابق 28جولائی کو سی پی پی اے کی درخواست پر منظوری دی جائے گی۔قیمتیں سستی ہونے سے صارفین کو 15ارب روپے واپس ملیں گے۔