اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کی معاونت سے صوبہ سندھ میں سرخ مرچ کی پیداوار اور معیار میں بہتری لائی جائے گی۔ عالمی بینک اور سندھ ایگری کلچر گروتھ پراجیکٹ (ایس اے جی پی) کے تحت صوبہ میں سرخ مرچ کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ کیلئے 1810.25ملین روپے کا میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔ ایس اے جی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہجہاں ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی معاونت سے شروع کئے گئے منصوبے کا مقصد صوبے میں سرخ مرچ کی پیداوار کے ضیاع کا خاتمہ ہے۔ منصوبہ کے تحت صوبہ میں عمر کوٹ ، میرپور خاص اور بدین اضلاع میں مرچ کے کاشتکاروں میں 430 سبزنیٹس ، مرچوں کو خشک کرنے کے میٹس اور پلاسٹک کی ٹوکریاں تقسیم کی گئی ہیں جس سے سرخ مرچ کی پراسیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے پوسٹ ہارویسٹ ضیاع کو روکنے ، معیار کی بہتری اور ملکی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔