منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

2025کا پاکستان کیسا ہو گا؟اعلیٰ حکومتی وزیر کا دعویٰ

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25معیشتوں میں شامل کرینگے ٗقوموں کی ترقی نالی یا سڑک بنانے سے نہیں طویل روڈ میپ کے زریعے ممکن ہے ۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان سائنس فاونڈیشن کے زیر اہتمام سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آج سے چار سو سال قبل صنعتی انقلاب نے ترقی نئی راہیں متعین کر دی تھیں لیکن آج یہ سسٹم بھی دم توڑتا نظر آتا ہے اور ان کی جگہ نالج کی بنیاد پر قائم سسٹم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہی قومیں زندہ رہ سکیں گی جسکے پاس علم کو بروئے کار لانیکی صلاحیت ہو گی۔انہی اصولوں کے تحت ہم نے وژن 2025 کی بنیاد رکھی۔احس اقبال نے کہا کہ قوموں کی ترقی نالی یا سڑک بنانے سے نہیں ہوتی بلکہ تبدیلی لانے کیلئے طویل المیعاد منصوبوں کی ضرورت ہے۔ یہی وہ تجربہ ہے جو ہم چین سے سیکھ رہے ہیں۔چین نے تیس سال کے کم عرصے میں ملک کو پسماندہ ملک سے ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کیا۔ قوموں کی ترقی کیلئے طویل روڈ میپُ کی ضرورت ہوتی ہے۔چین کے معماروں نے ملک کا حلیہ تبدیل کیا ہے۔ہم نے بھی 1998میں طویل منصوبوں کی بنیاد رکھ دی تھی لیکن جنرل پرویز مشرف نے آتے ہی تمام منصوبے کو کوڑے دان میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ 1998میں ملک میں 350پی ایچ ڈیز تھے لیکن آج ملک میں پی ایچ ڈیز کی تعداد 7500سے تجاوز کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ2025 تک پاکستان کو دنیا کی پہلی معیشتوں میں شامل کرینگے۔پسماندگی دور کرنے کیلئے ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔حکومت نے انفرا سٹریکچر سمیت تعلیم اور توانائی کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔سائنس و ٹیکنالوجی سے دوری ہماری پسماندگی کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا آج کا پاکستان تین سال قبل کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…