منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں 8سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، خطرے کی گھنٹی بجنے لگی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی وایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے مالی سال2015-16کے دوران (جولائی تا جون2015-16) کے دور ان ملکی برآمدات گزشتہ 8سال کی کم ترین سطح پر گرنے اور تجارتی خسارہ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کے سازگار ماحول کی فراہمی اورصنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔انہوں نے ماہ جولائی سے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 110ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کو غلط فیصلہ قرارر دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹری پر اضافی بوجھ پڑے گا اوراشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملکی برآمدات اور تجارتی خسارہ میں مزید کمی واقع ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ جب تک ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات نہیں کیے جاتے اور برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی مارکیٹوں کی تلاش اورصنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی برآمدات میں مسلسل کمی ہوتی رہے گا اور تجارتی خسارہ بڑھتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں،انہوں نے کہاکہ نئی تجارتی پالیسی میں ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے استعمال میں لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش از حد ضروری ہے پاکستان میں بجلی و گیس کی قیمتیں دیگر ہمسائیہ ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستانی مصنوعات مہنگی ہونے کی بناء پر پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک سے مقابلہ نہیں کرسکتااس لیے حکومت صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کر ے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…