اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے آئندہ ماہ سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے علاوہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لی ہے اور آئی ایم ایف کو ان فیصلوں پر عملدآمد کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درمدآدی گیس کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی ، حکومت کے اس فیصلے سے بجلی پر رواں مالی سال کے دوران 110ارب روپے کی سبسڈی کم ہ وجائے گی جبکہ بجلی کا نیا ٹیرٹ رواں ماہ جاری کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 49فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا عمل بھی جاری رہے گا جبکہ عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی اور جلد ختم نہیں ہو گی ۔