کراچی(آن لائن) اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔اعداد و شمار کے مطابق آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے علاوہ ورلڈ بینک سے بھی 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 30 کروڑ ڈالر کی رقم آئی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 5 کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی کی۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹس میں اضافے کے بجائے بیرونی قرضوں سے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھانے سے معیشت قرضوں کی دلدل میں دھںستی چلی جا رہی ہے۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس چار سنچریاں عبور کرتا ہوا 48300 پوانٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈریڈ انڈیکس ایک دن میں 401 پوانٹس اضافے کے ساتھ 48667 پوانٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 کروڑ شیئرز رہا جبکہ نمایاں کاروبار سوئی نادرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے شیئرز میں ہوا۔ماہرین کے نزدیک وزیراعظم کی وطن واپسی اور عید کی تعطیلات میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی۔انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان رہا، ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 104 روپے 90 پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 60 پیسے ہوگئی۔ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے سے 51500 روپے ہوگئی، سونے کی 10 گرام قیمت 471 روپے اضافے سے 44142 روپے ہوگئی۔۔#/s#
پڑھیں صبح صبح خوشی کی دو بڑی خبریں
11
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں