اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کردی ہے جس کا وزارت پانی و بجلی نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پیرکووفاقی حکومت نے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کی ہے ۔کمی کا اطلاق کوئٹہ الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں کے صارفین پر ہو گا۔آف پیک ٹائم کے لئے زرعی صارفین کو ٹیرف آٹھ روپے پچاسی پیسے تھا۔نیا ٹیرف پانچ روپے پچاسی پیسے فی یونٹ ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیک ٹائم کیلئے ٹیرف دس روپے پینتیس پیسے فی یونٹ رہے گا ۔نیپرا کے مقرر کردہ نرخوں اور رعایتی نرخوں میں فرق کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔