منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

تربیلا ڈیم،چینی کمپنی کے اچانک بڑے فیصلے نے سب کو حیران کردیا

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی) تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی سائینو ہائیڈرو نے منصوبے پر کام کے دوران شٹرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں 3 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد نئے بجلی گھر کی تعمیر کا کام غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا۔ نجی ٹی وی نے کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بدقسمت سائٹ پر تعمیر کا کام دوبارہ کب شروع کیا جائے گا۔رابطہ کرنے پر ایک عہدیدار نے بجلی گھر کی تعمیر کے کام کو غیر معینہ مدت تک روکے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کام کا دوبارہ آغاز کب کیا جائیگا۔عہدیداران کے مطابق کمپنی انتظامیہ ملازمین کو اس حوالے سے آگاہ کردے گی کہ کام کا دوبارہ آغاز کب کیا جائے گا۔دوسری جانب کمپنی ملازمین کے مطابق انھیں بتایا گیا ہے کہ وہ 12 جولائی تک چھٹی پر ہیں۔ایک کمپنی ملازم نے بتایاکہ 12 جولائی تک تعمیر کا کام شروع ہوتا ہے یا نہیں، ہم چینی کمپنی کو رپورٹ کرنے کے پابند ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیوٹی کارڈز پر لکھا ہوا ہے کہ ہم 12 جولائی تک چھٹی پر ہیں، تاہم ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ کام کی بحالی میں بہت زیادہ تاخیر نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ایک ملازم کے مطابق سوئچ یارڈ پر کام جاری رہے گا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 3 جولائی کو تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران شٹرنگ مہندم ہونے سے 3 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…